بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا، ایک ہی دن میں 53 ہزار کیوسک کمی


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں مرالہ کے مقام پر ایک ہی دن میں پانی کی آمد 53 ہزار کیوسک کم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے چناب کا پانی سلال اور بگلیہار ڈیمز میں روک رکھا ہے۔ صبح 7 بجے مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی، جو دوپہر 12 بجے کم ہوکر 31 ہزار کیوسک رہ گئی۔
ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں اس وقت مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے چناب کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔