چکوال:9سالہ ہانیہ کے والد کے پولیس پرسنگین الزامات،سادے کاغذپرزبردستی دستخط کرانےکادعویٰ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)‏چکوال میں سی سی ڈی کے ہاتھوں ماری گئی،9سالہ ہانیہ احمد کے والد عدیل احمد نے پولیس کی کارروائی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل نے زبردستی ان سے سادے کاغذ پر دستخط کروائے،ڈی پی او کو دی گئی درخواست میں9سالہ ہانیہ احمد کے والدعدیل احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ وقوعے کے دوران ڈاکوؤں نے کوئی فائرنگ نہیں کی تھی بلکہ واقعہ کانسٹیبل کی سیدھی فائرنگ کے باعث پیش آیا۔

والد کے مطابق تھانہ سٹی کے سب انسپیکٹر احسن عبداللہ نے وقوعہ کو غلط رنگ دیا،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیس خدمت کاؤنٹر پر تعینات سپاہی نے ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کی۔

عدیل احمد نے مزید الزام لگایا کہ سب انسپیکٹر اور سپاہی نے علاج شروع ہونے سے پہلے سادے کاغذ پر زبردستی دستخط کرائے۔عدیل احمد نے متعلقہ سب انسپیکٹر اور کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button