ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کھلی، ایک ہزار سے زائد تجارتی جہاز بحفاظت گزرے، سینٹ کام

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ تجارتی جہازوں کے لیے بدستور کھلا ہے اور عالمی بحری آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد تجارتی جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے بحفاظت گزر چکے ہیں، حالانکہ اس عرصے میں ایران کی جانب سے مبینہ جارحانہ اقدامات اور دھمکیوں کا سامنا بھی رہا۔

بیان کے مطابق امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو ضروری معاونت اور سکیورٹی فراہم کی، جبکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے حفاظتی آپریشنز مسلسل جاری ہیں۔

سینٹ کام نے مزید کہا کہ اس کے اقدامات کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود عالمی تجارت، سمندری نقل و حمل اور تیل کی سپلائی کو محفوظ اور رواں رکھنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button