آبنائےہرمزسمندری آمدورفت کیلئے کھلی ہے،سینٹ کام کادعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ  پی کے)امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سمندری آمدورفت کیلئے کھلی ہے۔ ایران آبنائے ہرمز پرکنٹرول نہیں رکھتا۔سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمزعالمی قوانین کی پیروی کرنے والے تمام جہازوں کیلئے کھلی ہے۔ جہاز رانی کے تحفظ کیلئے امریکی افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔ ایران آبنائے ہرمز پرکنٹرول نہیں رکھتا۔ ایران بلاجواز جارحیت، دھمکیوں اور یکطرفہ اعلانات سے ہراساں کرتا ہے۔ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی مداخلت کے خاتمے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایک بحری جہاز غیرمنظور شدہ راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس پر کارروائی کی گئی،موجودہ صورتحال میں کسی بھی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر دشمن نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں

Back to top button