کرائم کی شرح میں55فیصد نمایاں کمی طرہ امتیاز ہے،مہرمحمدیوسف ڈی ایس پی سی سی ڈی

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے)سی سی ڈی کے قیام کی بعد کرائم کی شرح میں55فیصد نمایاں کمی طرہ امتیاز ہے، مہر محمد یوسف ڈی ایس پی سی سی ڈی تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی ضلع اوکاڑا مہر محمد یوسف DSP نے مقامی صحافیوں سے گفتگو میں کہا سی سی ڈی کے 14 مہینوں کا گزشتہ برس سے تقابلی موازنہ کیا جائے تو ضلع اوکاڑا میں جرائم/ کرائم کی شرح میں 55 فیصد نمایاں ترین کمی واقع ہو ئی ہے گزشتہ برس 5393 مقدمات کا کرائم تھا جو اب 2405 رہ گیا ہے ڈکیتی کے واقعات59 سے کم ہو کر24۔رابری 1444 سے کم ہو کر456،کارچھیننے کے واقعات 4 سے کم ہو کر صفر،موٹر سائیکل واردات555سے کم ہو کر180،کار چوری کے 17 سے کم ہو کر10،موٹر سائیکل چوری 2102سے کم ہو کر`1133 ِڈکیتی رابری مع قتل 5 سے کم ہو کر1،قتل 158 سے کم ہو کر107،نقب زنی کے واقعات1049 سے کم ہو کر 494رہ گئے ہیں جبکہ ریپ مع قتل کا کوئی واقعہ نہ ہوا ہے مجموعی طور پر کرائم کی شرح 55 فیصد کم ہو گئی ہے مہر محمد یوسف DSP نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہمارا نصب العین ہے اپنے فرائض منصبی جہاد سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں سی سی ڈی نے محدودوسائل اور محدود افرادی قوت کے باوجود ممکنہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوے ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور جرائم پر کنٹرول حاصل کر کے ضلع اوکاڑا کو امن کا گہوارہ بنادیا ہے کرائم اور کریمینلز کا جڑ سے خاتمہ کر کے دم لیں گے مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن پر عمل کرتے ہوئے مثالی کامیابیوں پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم اورایڈیشنل آئی جی مرکزی انچارج سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے لاکھوں کے انعامات ضلع اوکاڑاکے افسران و جوانوں میں تقسیم کئے ہیں اور حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد بھی دی ہیں جبکہ کوتاہی کے مرتکب ملازمین کو سخت سزائیں بھی دی ہیں تاکہ جزا سزا کا عمل تقویت پکڑ سکے انشاء اللہ عوام کے حقیقی محافظ ثابت ہوئے ہیں اور افسران بالا کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں آئندہ بھی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے

مزید خبریں

Back to top button