سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ 3 ڈاکو ہلاک ایک زخمی 8 فرار تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں میں ایک گھر میں ڈکیتی کے بعد ملزمان فرار ہورہے تھے کہ چک 14 ون ایل کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کا سامنا ہو گیا پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران تین ڈاکو عباس، حیدر اور کا کا ہلاک ہوگئے جب کہ ڈاکو ندیم کو دیگر ملزمان اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے یہاں سرچ کے دوران نقدی، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی اور زخمی ڈاکو ندیم کو علاج معالجہ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ پہنچا دیا مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں بتایاگیا ہے کہ ملزمان ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات درج ہیں



