لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کابجٹ اجلاس

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کا بجٹ اجلاس میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2026-27 کے لیے4ارب2کروڑ51لاکھ27ہزار143روپے کا بجٹ پیش کیا گیا،
بجیٹ میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 1 ارب 29 کروڑ 35 لاکھ 68 ہزار 959 روپے مختص کیے گئے جبکہ پنشن اور گریجویٹی کی مد میں 40 کروڑ روپے اور مالی معاونت کے لیے 35 کروڑ 35 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں.
شہر کی 20 یونین کمیٹیوں میں اسٹریٹ لائٹنگ کی بہتری کے لیے 13 کروڑ روپے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 27 کروڑ 9 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں.
بجٹ میں لاڑکانہ پریس کلب کی مالی معاونت، طلبہ کے لیے اسکالرشپس، اقلیتوں، خواتین، ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور معذور افراد کی فلاح و بہبود کے مختلف پروگراموں، وہیل چیئرز کی فراہمی، نلکوں اور سولر پلیٹوں کی تنصیب، ترقیاتی اسکیموں، کھیلوں کی سرگرمیوں سمیت میونسپل ملازمین کے لیے عمرہ اور ہنگلاج یاترا کی سہولت کی مد میں مجموعی طور پر 19 کروڑ 98 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں.
اجلاس میں شریک کونسل اراکین نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کو متفقہ طور پر اکثریتی رائے سے منظور کر لیا.



