کیپ ٹاؤن میراتھون: پاکستانی رنرز کا عالمی اعزاز، فیصل شفیع اور ہما رحمان نے 8واں ورلڈ سٹار حاصل کرلیا

کیپ ٹاؤن(جانوڈاٹ پی کے\مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف رنر فیصل شفیع اور پاکستانی نژاد برطانوی ایتھلیٹ ہما رحمان نے کیپ ٹاؤن میراتھون کامیابی سے مکمل کرکے عبوری طور پر آٹھواں ورلڈ سٹار حاصل کرلیا۔

فیصل شفیع نے میراتھون 3 گھنٹے 35 منٹ 37 سیکنڈز میں مکمل کی جبکہ ہما رحمان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 گھنٹے 31 منٹ 34 سیکنڈز میں ریس مکمل کی۔

فیصل شفیع 8 ورلڈ سٹارز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی جبکہ ہما رحمان یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون رنر بن گئی ہیں۔

کیپ ٹاؤن میراتھون میں دنیا بھر سے 27 ہزار سے زائد رنرز نے حصہ لیا۔

مزید خبریں

Back to top button