عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل نے جواب جمع کرادیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط کے معاملے میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے اپنے جواب میں کہا کہ سلمان صفدر نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،عدالتی حکم کے مطابق 16 جون کو وکالت نامے دستخط کے بعد تیار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان صفدر کو16جون کو ٹیکسٹ میسج کر کے بتایا گیا تھا کہ وکالت نامے تیار ہیں، ٹیکسٹ میسج کا اسکرین شاٹ بھی ساتھ منسلک ہے۔سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھاکہ جان بوجھ کر18جون سماعت سے قبل وکالت نامے حاصل نہیں کیے۔190ملین پاؤنڈ کیس میں وکالت ناموں پر دستخطکرواکردینے کے کیس میں جواب جمع کروایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button