بورےوالا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، معصوم شاہ روڈ سے غیر قانونی تعمیرات مسمار

بورےوالا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو / جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایات پر بورےوالا میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا جواد حسین ملک کی نگرانی میں معصوم شاہ روڈ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

آپریشن کے دوران سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم غیر قانونی تھڑے، ریمپ اور دیگر تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا، جبکہ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ سرکاری اراضی یا فٹ پاتھوں پر کسی بھی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ یا تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button