بھارت میں انتخابی دھاندلی کا الزام، اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے لیے سپریم کورٹ تک مارچ کا فیصلہ

نئی دہلی (جانو ڈاٹ پی کے) بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مبینہ انتخابی دھاندلی اور ووٹر فہرستوں میں ردوبدل کے خلاف چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی میں سپریم کورٹ تک مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر بھارتی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات اور مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہفتے کے اختتام پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف احتجاج کی کوششوں کے دوران ہزاروں مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔

اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے دور میں ووٹر فہرستوں میں مبینہ طور پر ایسی تبدیلیاں کی جارہی ہیں جن سے وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ تاہم الیکشن کمیشن اور بی جے پی نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ چیف جسٹس سوریہ کانت کو ایک یادداشت پیش کرنا چاہتے ہیں، تاہم چیف جسٹس نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے بعض وجوہات کی بنا پر اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button