انٹربینک میں ڈالرمزید سستا،قیمت276روپے97پیسے پربند

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید بہتری ریکارڈ کی گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 97 پیسے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی کرنسی کی اختتامی قیمت 277 روپے تھی۔تازہ کمی کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button