وفاقی بجٹ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ تبدیلی کا امکان،12جون کی تجویززیرغور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی بجٹ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ردوبدل کا امکان سامنے آ گیا ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ12جون کو پیش کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے،تاہم تاحال وفاقی بجٹ10جون کو پیش کرنے کا شیڈول برقرار ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کا معاملہ بھی کل تک مؤخر ہو گیا ہے،رواں مالی سال کا اقتصادی جائزہ کل شام جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔



