’’باس‘‘عادی مجرم نکلا،گردہ فروشی،پولیس مقابلے،قتل میں بھی ملوث،غیرملکی خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزم بارے اہم انکشافات

لاہور(جانوڈاٹ پی)دوغیرملکی خواتین کے اغواء برائے تاوان اورمبینہ زیادتی کیس میں اہم انکشافات۔’باس’ کا کردار ادا کرنے والے ملزم کی شناخت وحید طاہر کے نام سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملزم وحید طاہر کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے عزیز پارک سے ہے،ملزم کی فیملی اوکاڑہ میں رہتی ہے، جبکہ وہ خود لاہور میں مقیم تھا،ملزم کے خلاف قتل،پولیس مقابلے،گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری سمیت متعدد مقدمات درج ہیں،دونوں غیرملکی خواتین پر مبینہ تشدد کرنے والے افراد ملزم وحید طاہر کے گن مین تھے،ملزم نے15لاکھ ڈالرادانہ کرنے کی صورت میں انسانی اعضاء فروخت کرنے کی دھمکیاں دیں،ملزم عرصہ دراز سے انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوند کاری کے مکروہ دھندے میں ملوث رہا،ملزم آئس کے نشے کا عادی ہے،ملزم لاہورمیں شناخت چھپانےکیلئے بارباررہائش تبدیل کرتا رہا،ملزم وحید طاہر کا شناختی کارڈ اور تصویر بھی منظرِ عام پر آ گئی۔

مزید خبریں

Back to top button