شدید بارش نے تباہی مچا دی، بورےوالا میں واٹر سٹوریج ٹینک کی دیواریں بہہ گئیں

بورےوالا(رپورٹ:محمد ریحان خالد سندھو /جانو ڈاٹ پی کے) بورےوالا کے زیڈ بلاک واٹر سٹوریج ٹینک کی دیواریں حالیہ شدید بارشوں کے باعث بہہ گئیں، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی مکانات کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق بارش کے باعث واٹر سٹوریج ٹینک کی دیواریں اچانک منہدم ہو گئیں، جس سے پانی اردگرد کے علاقوں میں پھیل گیا۔ متاثرہ رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو مزید دیواریں یا قریبی مکانات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔شہریوں نے متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹینک کی متاثرہ دیواروں کی فوری مرمت، علاقے کا تکنیکی معائنہ اور رہائشیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے کارروائی متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button