ساڑھے3سال بعد پنجاب کے9تعلیمی بورڈز کو مستقل چیئرمین مل گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کے9تعلیمی بورڈز میں ساڑھے3سال بعد مستقل چیئرمینوں کی تقرری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور منتخب امیدواروں کے نام نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے مجاز اتھارٹی کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز گزشتہ 3 سے 4 سال سے مستقل چیئرمینوں سے محروم تھے، جس کے باعث انتظامی امور قائم مقام چیئرمینوں کے طور پر متعلقہ کمشنرز چلا رہے تھے۔راولپنڈی تعلیمی بورڈ کیلئے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر طاہر محمود کو چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، جبکہ فیصل آباد بورڈ کیلئے ڈاکٹر اقصیٰ شبیر کا انتخاب کیا گیا ہے۔اسی طرح لاہور بورڈ کیلئے ڈاکٹر بدرالاسلام، ملتان بورڈ کیلئے ڈاکٹر رانا بنیامین، سرگودھا بورڈ کیلئے اقبال محمود، گوجرانوالہ بورڈ کیلئے اشتیاق احمد، ساہیوال بورڈ کیلئے ڈاکٹر احمد منیب، بہاولپور بورڈ کیلئے ڈاکٹر نسیم اور ڈیرہ غازی خان بورڈ کیلئے عباس حیدر کو چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔



