خیبرپختونخواسمبلی کے ارکان کیلئے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کرنیکا فیصلہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخواسمبلی کے اراکین کیلئے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کرنیکا فیصلہ کر لیا گیاہے، ذرائع کے مطابق اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں مراعات بل سے متعلق اہم فیصلےہوگئے۔اراکین اسمبلی کیلئے تاحیات کےبجائے صرف اسمبلی مدت بلیو پاسپورٹ کےاجراءپر اتفاق ہوا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں ہوا ۔جو کمیٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ اجلاس میں بل میں ممبران کیلئے اسمبلی نادرا کارڈ جاری کرنے کی تجویز جبکہ ممبران کے اہل خانہ کو کارڈ کااجراءبھی ختم کرنے پر غور کیا گیا۔ممبران اسمبلی مراعات واستحقاقات بل میں میڈیا سے متعلق قوانین میں بھی ترامیم کرکے نرمی کی جائیگی جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے تمام مراعات اور اخراجات کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اراکین اسمبلی کے تاحیات بلیو پاسپورٹ کے خاتمے پر کئی ممبران کے شدید تحفظات ہیں۔ذرائع صوبائی اسمبلی مراعات بل کے ترمیمی مسودے کوجلد حتمی شکل دیکرکابینہ کی منظوری کے بعد دوبارہ اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔مراعات بل کے معاملے پر وزیراعلی سہیل آفریدی نے سپیکر بابر سلیم کو نظرثانی کا کہا تھا۔



