مارک زکربرگ نے آئرلینڈ میں تاریخی محل خرید لیا،قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

آئرلینڈ(جانوڈاٹ پی کے)میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں اور اب انہوں نے حقیقت میں ایک محل خرید لیا ہے۔

جی ہاں واقعی مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ میں ایک بہت بڑا محل خریدا ہے۔

19 ویں صدی کے Strancally کیسل کے ساتھ 440 ایکڑ زمین بھی موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو نے اس محل کو 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز (6 ارب 38 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالرز (9 ارب 70 کروڑ پاکستانی سے زائد) میں خریدا۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مارک زکربرگ اور ان کا خاندان اس تاریخی گھر کے دیکھ بھال جاری رکھیں گے اور وہ آئرلینڈ میں وقت گزارنا چاہتے ہیں، جہاں میٹا کا انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹر موجود ہے۔

یہ محل ایک دریا کے کنارے پر موجود ہے اور اس کے اردگرد سبزہ موجود ہے۔

2001 کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس محل میں کم از کم 11 بیڈ رومز، 4 کمرے جو ٹاورز میں موجود ہیں، ایک لائبریری، ایک ڈائننگ روم اور ایک ڈرائنگ روم موجود ہے۔

مارک زکربرگ نے اسے ایک سرمایہ کار سے خریدا جو وہاں گزشتہ 25 سال سے اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھا۔

میٹا کا انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹر ڈبلن میں موجود ہے جہاں کمپنی نے 2017 میں 31 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ڈیٹا سینٹر بھی کھولا تھا۔

یہ ڈیٹا سینٹر مارک زکربرگ کے نئے محل سے محض 20 منٹ کے فاصلے پر موجود ہے۔

یہ رواں سال کے دوران پہلی بار نہیں جب مارک زکربرگ نے کوئی جائیداد خریدی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے امریکی شہر میامی میں 17 کروڑ ڈالرز مالیت کا گھر خریدا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button