اسعد حسن الشیبانی نے شام ایران کشیدگی میں پاکستانی مفاہمت پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے شام ایران کشیدگی میں پاکستانی مفاہمت پرمشروط آمادگی ظاہر کردی۔

تاہم اسعد الشیبانی نے کہا کہ فی الحال شام اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات یا نمائندگی کے تبادلے کا وقت نہیں آیا۔

پاکستان کے دورے کے دوران اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شام کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے سے پہلے اپنے اقدامات کو تسلیم کرنا ہوگا۔

شامی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر تجارت جام کمال سے بھی ملاقاتیں کیں۔

مزید خبریں

Back to top button