لیڈزٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔
انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 135 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی دوسری اننگز میں نویں وکٹ 131 رنز پر گرگئی، محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، عبداللہ شفیق نے 15 اور سعود شکیل نے 14رنز بنائے۔
انگلینڈ کے اولی رابنسن، جوش ٹنگ اور جوفرا آرچر نے 3-3 کھلاڑی آؤٹ کئے، تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔



