مستبقل کی وبا سے متعلق بل گیٹس کا پرانا انٹرویو وائرل

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ مستقبل کی وبائیں COVID-19 سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔
ہنٹا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف دعوے گردش کر رہے ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ بل گیٹس نے ہنٹا وائرس کی پیش گوئی پہلے ہی کر دی تھی۔
دراصل بل گیٹس نے پرانے انٹرویو میں یہ کہا تھا کہ دنیا کو آئندہ وباؤں کے لیے بہتر تیاری کرنی ہوگی کیونکہ COVID-19 آخری عالمی وبا نہیں تھی۔
انہوں نے ایک امریکی نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں پھیلنے والی وبا ممکنہ کووڈ-19 سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے بل گیٹس نے کبھی ہنٹا وائرس کا نام لے کر کوئی بیان نہیں دیا۔
🇺🇸 Bill Gates on the View last year: “The next pandemic could be far more severe than COVID.” pic.twitter.com/zQlkDm6JPj
— Jackson Hinkle 🇺🇸 (@jacksonhinkle) May 7, 2026



