کشمیرکا فیصلہ کشمیرہی کرے گا،کسی کواپنے ووٹ،اپنے حق پرڈاکا ڈالنےنہیں دینگے،بلاول

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ہم کسی کو اپنے ووٹ، اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے گا اور کوئی نہیں، کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 پولنگ اسٹیشن پر قبضے کا ثبوت ہمارے پاس ہیں، ہم کسی کواپنے ووٹ اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے گا اور کوئی نہیں کرے گا۔

بلاول نے کہا کہ کشمیری اس سیاسی جماعت سے نفرت کرتے ہیں جس کا وزیرکہتا ہے راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں، کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز سچ اور مفاہمتی کمیشن بنائیں جو تحقیقات کرے، تمام اسٹیک ہولڈرز طے کریں کہ اب مزید احتجاج نہ ہو،  جب تک سچ اور مفاہمتی کمیشن تحقیقات کر کے رپورٹ نہ دے تب تک احتجاج نہ کیاجائے۔کمیشن وزیراعظم آزادکشمیر کو قصوروار ٹھہرائے تو احتساب کیلئے تیار ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے کہا کہ مظفرآباد کے عوام کیلئے انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے،  جن پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا گیا وہاں ٹرن آؤٹ 99 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری یاسین کو اسمبلی اجلاس سے پہلے نشست دلوائیں گے۔ پی پی امیدواروں کو نشستیں نئی اسمبلی بننے سے پہلے دلواؤں گا۔امید ہے الیکشن کے دوسرے مرحلے سے پہلے ہماری شکایات کو سنا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تشدد اوربندوق کے زور پر الیکشن جیتنے والوں سے عوام نفرت کرتے ہیں، فیز ٹو کے انتخابات سے پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button