بلاول بھٹو کا کانجی میگھا ماتنگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کچھی مہیشوری میگھوار برادری کے روحانی پیشوا کانجی میگھا ماتنگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے سوگوار خاندان اور کچھی مہیشوری میگھوار برادری سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کانجی میگھا ماتنگ کو ابدی سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان و برادری کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

مزید خبریں

Back to top button