بلال فاروق کی جیت سے ترقیاتی منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے:فلک شیر،محسن وڑائچ
حلقہ این اے 66 سے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کو بلا مقابلہ کامیاب ہونے پر سیاسی وسماجی حلقوں کی مبارکباد

وزیرآباد(نامہ نگار) حلقہ این اے 66 سے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کو بلا مقابلہ کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں تارڑ خاندان انسان دوست اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت معروف قانون دان میاں فلک شیر ایڈووکیٹ اور محسن وڑائچ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ وزیرآںاد ضلع میں بلال فاروق تارڑ کی جیت سے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے تارڑ خاندان کی نیک نامی اور عوامی خدمت زبان زد عام ہے حلقہ کے لوگ ان کی جیت سے خوش ہیں اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہاتی علاقوں میں بھی اب لوگوں کا نظام زندگی بہتر ہو جائے گا۔اس موقع پر میاں فلک شیر ایڈووکیٹ اور محسن وڑائچ نے بلال فاروق تارڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔



