بجلی صارفین کیلئے بری خبر،ایک ماہ کیلئے بجلی33پیسےفی یونٹ مہنگی
بجلی صارفین کیلئے بری خبر،ایک ماہ کیلئے بجلی33پیسےفی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بجلی صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، وصولی جولائی کے مہینے میں کی جائے گی۔نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا، جبکہ اضافی وصولیاں جولائی کے بجلی کے بلوں میں کی جائیں گی۔واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔



