ٹنڈوباگو میں بی آئی ایس پی رقوم سے مبینہ کٹوتی، ایک ملزم گرفتار، دو فرار

ٹنڈوباگو (رپورٹ /جانو ڈاٹ پی کے) ٹنڈوباگو میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی مستحق خواتین کی امدادی قسطوں سے مبینہ غیرقانونی کٹوتیوں کے الزام میں پولیس نے ایک دکان پر چھاپہ مار کر ایک ڈیوائس ہولڈر شبیر میمن کو گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان یاسین چاوڑو اور مرتضیٰ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق ڈیوائس ہولڈرز پر الزام ہے کہ وہ مستحق خواتین کی قسطوں سے مبینہ طور پر ڈھائی ہزار سے چار ہزار روپے تک کٹوتی کر رہے تھے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر BISP عبدالغفار جامڑو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈیوائس ہولڈرز کی جانب سے مستحق خواتین کے ساتھ زیادتی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مبینہ بے ضابطگیوں سے روکنے کی کوشش کی تو ڈیوائس ہولڈرز کے ٹھیکیدار وشال ریباری کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے BISP کی چیئرپرسن سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button