بدین میں بینظیر ہاری کارڈ پر سیمینار، ہاریوں کی تجاویز اور شکایات کے حل کیلئے شکایتی بکس لگانے کا اعلان

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) چیئرمین ضلع کونسل بدین علی اصغر ہالیپوٹو کی صدارت میں ضلع کونسل بدین میں بینظیر ہاری کارڈ سے متعلق ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں ہاریوں، زراعت سے وابستہ افراد اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی سیمینار میں صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو، ڈاکٹر سجاد اے چانڈیو، ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، ایم پی اے میر اللہ بخش تالپور، ایم پی اے تنظیمہ قمبراانی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر جام علی اصغر ہالیپوٹو نے کہا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے حوالے سے ہاریوں کی رائے اور تجاویز سامنے آنے سے اس کارڈ سے متعلق شکایات دور کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال ہاری شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا، جسے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پورا کر رہے ہیں انہو نے کہا کہ بیرون ممالک سے گندم مہنگی پڑتی ہے، اس لیے بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ سندھ کے ہاری زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں تاکہ خود بھی خوشحال ہو سکیں۔ ہاریوں کی شکایات سننے کے لیے ضلع کونسل بدین میں ایک شکایتی بکس لگایا جائے گا تاکہ ہاری اپنی شکایت اس میں ڈال سکیں اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے زراعت کے محکمے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر امتیاز علی بھٹو کو ہدایات بھی جاری کیں صوبائی وزیر جامعات و بورڈ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پروگرام "بینظیر ہاری کارڈ” میں ہاریوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سندھ کے ہر ہاری کے لیے ہے، اس میں کسی پارٹی کی تفریق نہیں رکھی گئی۔ ہاری کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، اسے بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے رقم ضرور ملے گی اس موقع پر ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، ایم پی اے میر اللہ بخش تالپور، ایم پی اے تنظیمہ امِ حبیبہ قمبراانی، ڈپٹی سیکریٹری حاجی میر ملاح، وائس چیئرمین ضلع کونسل فدا حسین مندھرو سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر امتیاز علی بھٹو، اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیَش دلپت اور مختیارکاروں نے بھی شرکت کی۔



