بینظیربھٹو کی73ویں سالگرہ!بدین میں ہرتعلقہ ہیڈکوارٹر میں ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر ضلع بدین میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر تعلقہ ہیڈکوارٹر میں ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ محرم الحرام کے احترام میں سالگرہ کی تقریبات سادگی کے ساتھ منائی گئیں اس موقع پر جام علی اصغر ہالیپوٹو نے تعلقہ ماتلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو بہادری، قربانی، جمہوریت اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی ایک روشن علامت تھیں۔ انہوں نے آمریت، جبر اور ناانصافی کے خلاف بے مثال مزاحمت کی اور ملک میں آئین کی بالادستی، وفاق کے استحکام، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نہ صرف اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم تھیں بلکہ ایک متحد، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کی علامت بھی تھیں۔ ان کی سیاسی بصیرت، عوام دوستی اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا مشن ہر اس پاکستانی کے دل میں زندہ ہے جو جمہوریت، مساوات اور انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے جام علی اصغر ہالیپوٹو نے کہا کہ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن، عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تقریبات کے اختتام پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی، جمہوری اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

مزید خبریں

Back to top button