27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر بدین میں وکلا کا احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)سندھ بار کونسل کی اپیل پر ضلع بدین بھر میں بھی 27ویں ترمیم کے خلاف وکلا برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بار کاؤنسل کی اپیل پر ضلعی بار ار ایسوسی ایشن بدین کے صدر لالا دلدار پٹھان، سیکریٹری امیر آزاد پنهور اور سید سجاد شاہ شیرازی کی قیادت میں وکلاء کی بڑی تعداد میں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ بدین کے احاطے میں آ ئین میں 27 ویں ترمیم سمیت دیگر مجوزہ آ ئینی تر میموں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر وکلا کی جانب سے اعلان کیا گیا کے 15 نومبر بروز ہفتہ ستائیسویں اور متوقع اٹھائیسویں آئینی ترامیم کے خلاف ہڑتال کی جائے گی جس کے تحت عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا وکلا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئین میں بار بار ترامیم کے ذریعے اداروں کے درمیان توازن بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے خلاف وکلا برادری متحد ہو کر کھڑی ہے سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار، امیر آزاد پنهور نے بتایا کہ بدین کے وکیل بڑی تعداد میں سکھر میں منعقد ہونے والے وکلا کنونشن میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button