بدین:آبادگاروں کا احتجاجی 23اکتوبر سے احتجاجی تحریک کا اعلان
ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا ہوگا، آبادگار ہاری اتحاد

بدین (رپورٹ :مرتضیٰ میمن جانو ڈاٹ پی کے)دھان کے نرخوں میں کمی اور ناجائز کٹوٹی کیخلاف آبادگار ہاری اتحاد کی جانب سے احتجاج تحریک کا اعلان کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو ڈی سی آفس کے سامنے دھرنے اور دوسرے مرحلے میں عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔
آباد گار ہاری اتحاد کے کنونیئر خلیفہ طارق عزیز میمن ، آباد گار رہنما تحریک انصاف ضلع بدین کے صدر عزیز اللہ ڈیرو ، آباد گار رہنما اور سابق رکن ضلع کونسل بدین پیر پپو شاہ ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع بدین کے صدر دانش نور سومرو ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر شاہ نواز سیال ، قومی عوامی تحریک ضلع بدین کے نائب صدر عبداللہ چانڈیو ، علی حیدر پھنور ، جی ڈی اے مرزا گروپ کے محمد حسين شاہانی ، لالہ نواز نے دیگر آباد گار ، سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کے ہمراہ بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومتی زراعت اور کسان دشمن پالیسی دھان کے کارخانہ مالکان اور خریداروں کے گٹھ جوڑ نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔زرعی معشیت تباہ ہو کر رہ گئی ہے ۔
گٹھ جوڑ نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی، کنونیئر خلیفہ طارق عزیز میمن
آباد گار ہاری اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا تھا علاقے میں زراعت کے علاوہ کوئی اور انڈسٹری نہیں یہاں کے دیہی اور شہری عوام کے کاروبار روزگار اور خوشحالی کا دارومدار صرف اور صرف زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے ، اس لیے دھان کی قیمتوں میں کمی اور ناجائز کٹوٹی کا مسلہ صرف کاشتکاروں اور ہاریوں کا نہیں بدین ضلع کے عوام کا مسلہ ہے ۔



