بدین:دھان کی کم قیمت خرید کیخلاف کسانوں کی شڑ ڈائون ہڑتال
آبادگار ایکشن کمیٹی کی اپیل پر گولارچی تحصیل کے شہروں کریو گھنور، گولارچی، کھورواہ ترائی میں مکمل شٹرڈاؤن رہا

بدین(jano.pk) آبادگار ایکشن کمیٹی کی جانب سے دھان کی قيمت خرید میں کمی اور ناجائز کٹوتیوں کے خلاف مختلف شہروں میں مکمل شڑ ڈائون ہڑتال کی گئی ہے۔کسان رہنمائوں کاکہناہے کہ دھان کی قیمت خرید کم مقررکرکے کسانوںکا معاشی قتل عام کیا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق آبادگار ایکشن کمیٹی کی اپیل پر گولارچی تحصیل کے شہروں کریو گھنور، گولارچی، کھورواہ ترائی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے گولاڑچی میں ابو نوحانی کھورواہ میں ایس یو پی کے مرکزی نائب صدر امیر آزاد پنہور کڑیو گھنور میں حسام نظامانی عنايت چانڈیو اور ترائی میں مانجھی نوحانی محمد اسماعیل کی قیادت میں سینکڑوں کسانوں اور کاشتکاروں نے رائیس ملز مالکان اور دھان کے آ ھڑتیوں اور سندھ حکومت کی جانبداری کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔
ریلیوں کے شرکاء سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھان کے قيمت کم کرکے کسانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے جب گندم کی قیمت خرید مقرر ہے گنے کا فی من قیمت مقرر ہے تو دھان کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی جاتی ہے انہونے اپیل کی ہے کے حکومت سندھ ہمارے احتجاج کا فوری نوٹس لے اور دھان کی فی من قیمت 4000 مقرر کرے دوسری صورت میں ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔



