بدخشان میں طالبان پر مزاحمتی گروپوں نے نئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بدخشان(جانوڈاٹ پی کے)بدخشان میں مزاحمتی گروپوں نے طالبان پر نئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ طالبان رجیم کو شمالی افغانستان میں مسلسل سیکیورٹی چیلنج کا سامنا ہے۔
ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ کے مطابق مزاحمتی فورسز نے 29 جولائی کو یفتل میں طالبان کے ضلعی مرکز پر حملہ کرکے پولیس ہیڈکوارٹر اور انٹیلی جنس دفتر پر قبضہ کرکے اسلحہ اور گاڑیاں تحویل میں لے لیں تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ارگوکشم چوراہے پر 28 جولائی کو طالبان کی چیک پوسٹ راکٹ حملے کی زد میں آئی، زیبک میں 24 جولائی کو مزاحمتی حملوں میں طالبان کی متعدد چیک پوسٹیں نشانہ بنیں اور کئی طالبان اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
ریڈیو فری یورپ کے مطابق طالبان رجیم کو صرف پنج شیر ہی نہیں بلکہ بدخشان میں بھی مسلسل مزاحمتی دباؤ کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معدنی وسائل پر طالبان رجیم کے کنٹرول نے مقامی سطح پر کشیدگی کو مزید بڑھا دیا۔
ریڈیو فری یورپ کے مطابق سونے اور لاجورد کی کانوں پر کنٹرول کے تنازعات طالبان کیلئے نیا سیکیورٹی چیلنج بن گئے۔



