ستھرا پنجاب فلیگ شپ پروگرام،عیدکےدوران صفائی آپریشن جاری رہے گا،عظمیٰ بخاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)عید الاضحی کی آمد پر پنجاب حکومت اپنی صفائی ستھرائی کی روایات پوری کرے گا۔ذیشان رفیق شہر کی صفائی کےلئے بنچ مارک بن گئے ہیں،مویشی منڈیاں مخصوص مقامات پر منڈیوں کی اجازت کے علاوہ کہیں اور نہیں لگائی جا سکتی،تمام بیوپاریوں کو سہولیات دیں پیرا فورس بھی دی گئی،شاہ پور کانجراں میں خوبصورت بکرا منڈی لگائی ہے،بیوپاریوں کے فراڈ و چوری کے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے،اب مساجد و امام بارگاہ کو بھی عید الاضحی پر عرق گلاب سے دھویا جائے گا۔
صوبائی وزیر بلدیات ذیشان ملک نے کہا کہ پنجاب ایک سو تیس ملین آبادی کا صوبہ ہے بارہ ملین بیگز آلائشوں کےلئے دیں گے،عید آپریشن میں ایک لاکھ چوراسی ہزار سینیٹری ورکرز حصہ لیں گے،عید پر چوبیس گھنٹے آپریشن جاری رہے گا ساٹھ ہزار مشینیں وہیکل شامل ہوں گے،عید آپریشن کیمپس4500ہر یونین کونسل میں ایک کیمپ لگائیں گے،عرق گلاب اور دیگر صفائی کے کیمیکل عیدالاضحی پر استعمال کریں گے،ایک لاکھ پچاس ہزار فنائل اور چالیس ہزار لیٹر عرق گلاب کااستعمال کریں گے۔



