فیفا نےانڈر15ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کی میزبانی آذربائیجان کو سونپ دی

باکو(جانوڈاٹ پی کے)فیفا کونسل کے بیورو نے پہلے انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کی میزبانی آذربائیجان کو دے دی ہے، نوجوان فٹبالرز کا یہ نیا عالمی ٹورنامنٹ 22 سے 31 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگا۔فیفا کے مطابق ایونٹ میں دنیا بھر کی تمام رکن ایسوسی ایشنز کی انڈر 15 لڑکوں کی قومی ٹیمیں شرکت کریں گی جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔اعلان کے مطابق 2027 کا ایڈیشن صرف انڈر 15 لڑکیوں کی قومی ٹیموں کے لیے مخصوص ہوگا جبکہ 2028 سے فیفا لڑکوں اورلڑکیوں کے الگ الگ عالمی ٹورنامنٹس منعقد کرے گا۔آذربائیجان کو نوجوان فٹبال کے ایک اور بڑے ایونٹ کی میزبانی بھی حاصل ہے اور وہ 2027 کے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کا مشترکہ میزبان بھی ہوگا۔



