آزاد کشمیر جنرل الیکشن2026:ایل اے41کشمیر ویلی-IIکی پولنگ2اگست کو ہوگی،لاہور میں13پولنگ اسٹیشن قائم

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) آزاد جموں و کشمیر جنرل الیکشن 2026 کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 41 کشمیر ویلی-II کے لیے پولنگ 2 اگست (اتوار) کو ہوگی۔ لاہور میں مقیم کشمیری مہاجرین اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جس کے لیے انتخابی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

الیکشن حکام کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر 13 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 3 مردوں، 3 خواتین اور 7 مشترکہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی-II کے لیے لاہور میں 5 ہزار 708 رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں، جن میں 3 ہزار 46 مرد اور 2 ہزار 662 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ووٹرز کی سہولت کے لیے 20 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن میں 9 مردوں، 10 خواتین اور ایک مشترکہ پولنگ بوتھ شامل ہے۔

اس نشست پر 10 امیدوار مدِمقابل ہیں۔ امیدواروں اور ان کے انتخابی نشانات کی تفصیل درج ذیل ہے

سردار محمد سلیم — گائے

سعید احمد ڈار — عقاب

شبیر عباس میر — وکٹری سائن

صبا دیوان — فٹ بال

عظمیٰ عامر — گلاب

غلام عباس میر — تیر

قمر اقبال ڈار — مور

محمد عاطف میر — چھتری

محمد عامر شاہ — شیر

منظور احمد — ترازو

الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے حماد بادل کو ایل اے 41 کشمیر ویلی-II کے جنرل الیکشن 2026 کا ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button