مقبوضہ اورآزاد کشمیر کے حالات کو برابر قرار دینا گمراہ کن ہے،پاکستان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور ایسے اقدامات خطے میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آبی وسائل سے متعلق حقوق اور مفادات ناقابلِ تنسیخ ہیں،جن کا ہر سطح پر بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے سفارتی، قانونی اور سیاسی تمام ذرائع استعمال کرے گا۔مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے کی صورتِ حال کے حوالے سے پرُامید ہے اور اس حوالے سے مثبت کردار ادا کرتا آیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر اور آزاد کشمیر کے حالات کو برابر قرار دینا غلط اور گمراہ کن ہے۔کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جانا چاہیے۔پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ قراردادوں کے مؤقف پر قائم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button