ٹھٹھہ: گجو میں سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں شاندار تقریب، عوامی شرکت کا بھرپور مظاہرہ

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)گجو شہر سمیت آس پاس کے رہائشیوں نے قومی اسمبلی کے رکن، فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے سابق وفاقی وزیر مملکت اور مواصلات سے متعلق قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں گجو شہر کے قریب انمول فارم ہاؤس پر ایک بہترین اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گيا
تقریب میں گجو شہر سے تعلق رکھنے والے معززین عبدالجبار میمن، عبدالشکور میمن، آصف شاہ، سجاد علی میمن، شیراز گل، اقبال میمن، گل محمد سومرو، الطاف ملاح، اکرم میمن، علی غلام پالاری، ظہیر میمن، رمضان جانوری، راشد علی میمن، عدنان اسلم میمن، واسع میمن، محبوب علی میمن، سراج میمن، امام بخش ملاح، نصیر میمن، مشتاق میمن سمیت مختلف برادریوں کے لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل کو بغیر کسی فرق کے حل کرانے کی کوش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سوچ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوام کے مسائل حل ہوں، اس لیے وہ دن رات جدوجہد کر رہے ہیں۔
اس موقع پر شہریوں کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو اعزازی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے لونگیاں اور اجرکیں پہنائیں۔



