پی آئی اے کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کر گئے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کر گئے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق وہ گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسلم آر خان گزشتہ چھ دہائیوں سے پی آئی اے سے وابستہ رہے اور ادارے کی بہتری، تنظیم نو اور اسے منافع بخش بنانے میں ان کے فیصلوں کو کلیدی اہمیت حاصل رہی۔

پی آئی اے کے سی ای او نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اسلم آر خان کے انتقال سے ادارہ ایک مخلص اور تجربہ کار رہنما سے محروم ہو گیا ہے، ان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات تھی۔

مرحوم کو ایک ایسے منتظم کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جو بروقت اور مشکل فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے، جبکہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ ان کی رہائش گاہ خیابان غازی، ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button