چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ، محسن نقوی بھی ہمراہ

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی سفارتی و سیاسی کوششوں کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر دورہ ایران کے دوران تنازع کے پرامن حل کیلئے جاری کوششوں پر توجہ دیں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button