وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیاسی رواداری، باہمی مشاورت اور تعاون کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Back to top button