فیصل آباد میں زیرِ تعمیر پلازے کے پلرز گرگئے،18سالہ مزدور جاں بحق

 فیصل آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں زیرِ تعمیر پلازے کے پلرز اچانک گرنے سے ملبے تلے دب کر 18 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا۔حادثہ گٹ والا کے قریب پیش آیا، جہاں زیرِ تعمیر پلازے کے پلرز اچانک زمین بوس ہوگئے۔ پلرز گرنے کے نتیجے میں مزدور ملبے تلے دب گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے مزدور کی لاش نکال لی۔حکام کے مطابق جاں بحق مزدور کی شناخت 18 سالہ ثقلین کے نام سے ہوئی ہے۔ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button