شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کا مقدمہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون کی ضمانت منظور کرلی


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کے مقدمے میں نامزد خاتون کی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کا 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ملزمہ کو 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں قرار دیا کہ فریقین کے درمیان تنازع گھریلو اور خاندانی نوعیت کا ہے، جبکہ میڈیکل ریکارڈ میں ایسی کوئی چوٹ سامنے نہیں آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی ہو۔
عدالت کے مطابق ملزمہ فلسفے میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہے اور اس کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود نہیں۔
ملزمہ کے خلاف تھانہ ویمن اسلام آباد میں شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔