صدرآصف زرداری کی اردن کے یومِ آزادی پر شاہ عبداللہ دوم کو مبارکباد

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور اردن کے عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی خوشگوار اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں، جبکہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی ہم آہنگی رکھتے ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ برادرانہ تعلقات آئندہ برسوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔
صدر زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے نومبر 2025 میں دورۂ پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے اردن کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔



