خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری سے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوتجو کی ملاقات

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری سے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوتجو کی ملاقات،خاتونِ اول کی انڈونیشیا کے سفیر کو پاکستان-انڈونیشیا سرمایہ کاری فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے قرار دیا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت اور امن، ترقی و خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے بانی صدر سوکارنو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات تھے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے چاول بالخصوص سندھ میں پیدا ہونے والے اعلیٰ معیار کے چاول کی اہم منڈی ہے،زرعی تعاون کے فروغ سے کسانوں اور برآمدکنندگان کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے،پام آئل اور دیگر زرعی اجناس کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کیلئے باہمی طور پر فائدہ مند ہےزراعت، غذائی تحفظ، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں،خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی کے انتظام میں انڈونیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،صحت، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ویکسین کی تیاری اور پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے پر زور۔

مزید خبریں

Back to top button