عمران خان کے بغیر نئے صوبوں کا خواب ادھورا ہے، اسد عمر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور مکمل نہیں ہوسکتا، بانی پی ٹی آئی کو اس معاملے میں ساتھ رکھنا ضروری ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک کی تمام اسمبلیوں میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے سنجیدہ گفتگو ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے، کیونکہ عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور ادھورا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اگر ملک میں انصاف کا نظام درست ہوتا تو بانی پی ٹی آئی کو جلد ریلیف مل جاتا، جبکہ حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے پنجاب حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، پنجاب حکومت کو استعفیٰ دینا چاہیے اور کسانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button