فیلڈ مارشل عاصم منیرسے شامی وزیرخارجہ کی ملاقات،دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پراتفاق

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کے شعبوں میں پاکستان اور شام کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button