مٹھی میں گھر کو آگ لگانے کا الزام، متاثرہ شخص نے تحفظ کی اپیل کر دی

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)چھاچھرو تحصیل کے گاؤں ساکریو کا رہائشی کیول میگھواڑ، جو اس وقت مٹھی شہر کے بائی پاس کے قریب بھیل کالونی میں مقیم ہے، نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر افراد نے اس کے گھر کو آگ لگا کر جلا دیا ہے۔
متاثرہ شخص کے مطابق واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم اس کے باوجود نامزد ملزمان اسے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اس نے الزام لگایا ہے کہ اسلم بجیر، دانش بجیر اور ایک مہراج نے مل کر اس کے گھر کو آگ لگائی، جس کے باعث اس کی رہائش مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
متاثرہ شخص نے اپنی غربت کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



