58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئیں، 34 سالہ نوجوان سے محبت کی شادی


کھیوڑا(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا پاکستان پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد 34 سالہ پاکستانی نوجوان عادل شہزاد سے نکاح کرلیا۔ دستیاب رپورٹ کے مطابق دونوں کی دوستی تقریباً تین سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی، جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی۔
عادل شہزاد کے مطابق انہوں نے روزانا مرینا کو فیس بک پر ایڈ کیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی ہوئی اور وقت کے ساتھ یہ تعلق محبت میں تبدیل ہوگیا۔
روزانا مرینا نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہیں اور عادل شہزاد سے شادی بھی اپنی رضامندی سے کی ہے۔
پاکستانی نوجوان اور امریکی خاتون کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔