ریفائنری سیکٹر توانائی تحفظ کیلئے کلیدی قومی اثاثہ ہے، علی پرویز ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا ریفائنری سربراہان کے ساتھ اجلاس ہوا جس دوران براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ علی پرویز ملک نے ریفائنری سیکٹر کو مکمل معاونت اور رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی اور  کہا امریکا ایران تنازع نے بیرونی سپلائی پر انحصار کم کرنے کی ضرورت مزید بڑھا دی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ریفائنری پالیسی پر پیش رفت میں تعطل پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ریفائنریز کی جدت اور سرمایہ کاری کیلئے رکاوٹوں کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ اجلاس میں ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس استثنیٰ کو بڑا مسئلہ قرار دیا گیا ۔ ریفائننگ پالیسیوں اور اپ گریڈیشن معاہدے کے مسودے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔  ریفائنری سربراہان نے پالیسیوں اور معاہدے سے متعلق عملی تجاویز پیش کیں ۔ علی پرویز ملک نے ہدایت کی کہ مسائل کے حل کیلئے جامع تجاویز متعلقہ فورم کو بھجوائی جائیں ۔ حکومت ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کی مکمل حمایت کرے گی ۔ ریفائنری سیکٹر توانائی تحفظ کیلئے کلیدی قومی اثاثہ ہے ۔

علی پرویز ملک کے مطابق امریکا ایران تنازع نے بیرونی سپلائی پر انحصار کم کرنے کی ضرورت مزید بڑھا دی ہے ۔ ریفائنری اپ گریڈیشن سے پیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا ۔  اپ گریڈیشن کے بعد یورو فائیو معیار کا صاف ایندھن تیار کیا جا سکے گا جس سے ماحولیاتی بہتری ممکن ہوگی ۔

مزید خبریں

Back to top button