امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد سب سے بڑا فوجی ایکشن ہوتا، جسے دوست ممالک کی اپیل پر منسوخ کر دیا گیا۔

امریکی صدر کے بیان کے  مطابق ایران کے ساتھ رابطے ایک خاص مذاکراتی فریم ورک کے تحت جاری ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج دوپہر سے ہو رہا ہے۔

ایٹمی پروگرام اور آبنائے ہرمز کے متعلق انہوں نے کہا کہ  آبنائے ہرمز پر معاہدہ موجود ہے، جبکہ ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے بھی جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔

 ایران پر بڑے فوجی حملے کا منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور خود ایران کی درخواست اور اپیل پر منسوخ کیا گیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، میری پہلی ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے بیشتر اتحادی ممالک بھی فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کے حامی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button